منگلورو،30؍جولائی(ایس او نیوز)صبح صبح کالج جارہی ایک طالبہ کے ساتھ چھیڑ خانی کرنے والے اجنبی شخص کو لڑکی کے بتائے ہوئے حُلیے کی بنیاد پر چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا ہے۔
موصولہ تفصیلات کے مطابق کورٹ روڈ پر اپنے ہاسٹل سے کالج جانے والی طالبہ کو ایک موٹر بائک سوار نے روکا اور اس کے ساتھ چھیڑخانی کرنے لگا۔لڑکی جب چیخنے لگی تو ملزم موقع پر سے فرار ہوگیا۔ جب کالج انتظامیہ نے بندر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تو پولیس افسران نے کالج پہنچ کر لڑکی کا بیان درج کیا ۔ پھر لڑکی نے چھیڑ خانی کرنے والے شخص کا جو حُلیہ بیان کیاتھا اس کی بنیا دپر پی ایم روڈ پر واقع ایک کمپنی میں ملازمت کررہے مہیش نامی شخص کوپولیس نے گرفتارکرلیا۔ اس کے بعد اسے ویمنس پولیس اسٹیشن کے حوالے کیا گیا ۔
مہیش پر پوکسو ایکٹ لاگو کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے اس کو عدالتی تحویل میں بھیجا گیا ہے۔